صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران دل کی تکلیف کا سامنا، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، دل کی تکلیف کے باعث ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے جس میں انجوگرافی بھی شامل تھی۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار تھیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت زیادہ کام اور نیند کی کمی کے باعث بگڑی۔صبا قمر کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں کئی ہفتے آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔اداکارہ کے مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی علالت کے باعث ہسپتال منتقل، دوستوں کی ملاقات
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز اُن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اُن کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتّے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری جلد متوقع ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز اُن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اُن کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال میں اُن کی عیادت کے لیے فواد چودھری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔