"ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ" ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"۔
پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر
ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025
وزیرداخلہ نے کسی عہدیدار کا نام نہیں لیا لیکن ان کا یہ اشارہ پریشان کن تھا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالے ایک شخص کی طرف سے ایسا بیان جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا۔
اس پر چوہدری علی جٹ نامی صارف نے لکھا کہ "محسن نقوی صاحب آپ وزیر داخلہ ہیں، اس کے ساتھ ایک اچھے انویسٹیگیشن جرنلسٹ ،خود بتاسکتے ہیں کیونکہ اس میں تجسس اور تحقیق کی صلاحیت ، موثر انٹرویوز لینے کی صلاحیت ، تنقیدی سوچ ، استقامت اور صبر ، اخلاقیات کا احترام ، تحریری اور لفظی صلاحیتیں ، مواد کی تجزیہ کرنے کی صلاحیت ان خوبیوں کے ساتھ حقائق کو کھوجنے اور عوام کو آگاہ صلاحیت کے ساتھ سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے "۔
میٹرک میں فیل کیوں ہوئے،والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان نے نہرمیں کود گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔