صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ ڈویژن نے کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت یعنی یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے، چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجا رب نواز کو بھی تحائف ملے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، وزیر تجارت، سیکریٹری تجارت نے بھی تحائف وصول کیے۔
گلوکار علی ظفر کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان
ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجا، وہاب ریاض کو تحائف ملے، تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں۔
طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات فہرست کا حصہ ہیں، پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے بھی وزیر اعظم شہبازشریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا تھا۔
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں ملیں، اسی مدت میں ریڈی میڈ کارپٹ اور بیڈ شیٹ کے تحائف بھی وصول کیے گئے، تحائف میں جائےنماز، ٹیبل کلاتھ،کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔
اس مدت میں میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے، کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے، پراسیس بھی جاری ہے۔
اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرچکی ہے، توشہ خانہ کا 1997 سے لے کر 2001 کا ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، جاں بحق شہزاد علی کی بیوہ نے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توشہ خانہ بھی تحائف تحائف ملے
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی