وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیپٹن وقار احمد اور محسن نقوی
پڑھیں:
سرزمین بلوچستان کا وقار، کیپٹن وقار احمد شہید
اسلام آباد:سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہی داستانوں میں ایک بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا جری فرزند کیپٹن وقار احمد شہید بھی ہے جو ملک و قوم کی سرفرازی پر فدا ہوگیا۔
کیپٹن وقار احمد نے 15 نومبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، انکے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔