اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
دنیا نے 29 جولائی 1981 کو برطانوی شاہی خاندان کی ایک عظیم اور یادگار شادی دیکھی جب نوجوان و خوبصورت لیڈی ڈیانا کی شادی اس وقت کے (اس وقت کے) پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ مگر اس شاہی تقریب سے ایک رات پہلے محل کی چمکتی دیواروں کے پیچھے کچھ اور ہی کہانی لکھی جا رہی تھی، آنسوؤں، الجھنوں اور ٹوٹے دلوں کی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا، نرس سے شہزادی بننے والی حسینہ جو برطانوی ملکہ نہ بن سکی
رائل ماہر ایئن پیلہم ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے ایک دن قبل نہ صرف شہزادہ چارلس بلکہ لیڈی ڈیانا بھی زار و قطار روئی تھیں۔
اس کی وجہ ایک ایسا رشتہ جو ابھی ختم نہیں ہوا تھا یعنی کمیلا پارکر بولز کے ساتھ شہزادہ چارلس کی محبت۔
ایئن بتاتے ہیں کہ ڈیانا کے چہرے پر بھی دکھ اور الجھن صاف نظر آتی تھی۔ وہ شادی کرنے کے لیے دل سے تیار نہ تھیں لیکن ان کی بہن نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے، تم دونوں کی تصویروں والے ٹی ٹاولز (چائے کے کپڑے) مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔
لیڈی ڈیانا اس وقت اور بھی رنجیدہ ہو گئیں جب انہیں پتا چلا کہ شہزادہ چارلس نے شادی والے دن کمیلا کے نشان والے کف لنکس پہنے تاکہ کمیلا بھی کسی نہ کسی انداز میں اس دن کا حصہ رہے۔
مزید پڑھیے: ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا نایاب ٹکڑا فروخت، خریدار نے کھانے کا منصوبہ بنا لیا
شہزادہ چارلس اور کمیلا کی محبت کی کہانی نئی نہیں تھی۔ شادی سے پہلے بھی وہ کمیلا کے ساتھ گہری جذباتی وابستگی رکھتے تھے اور اگرچہ شہزادی ڈیانا سے شادی ملکہ الزبتھ دوم کی خواہش پر ہوئی لیکن ان کا دل کہیں اور بندھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: تاج برطانیہ چارلس کے سر، شاہ کی شاہی میں جشن کا سماں
سنہ 1996 میں شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا نے باقاعدہ طلاق لے لی اور صرف ایک سال بعد دنیا نے لیڈی ڈیانا کو ایک المناک حادثے میں کھو دیا۔ اس وقت کے شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے 2 بیٹے ہیں، ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری۔
یہ بھی پڑھیے: سینٹ ایڈورڈ تاج : 360 برس پرانا تاج جسے شاہ چارلس ایک بار ہی پہن سکیں گے
سنہ 2005 میں شہزادہ چارلس نے آخرکار اپنی دیرینہ محبت کمیلا سے شادی کر لی تھی۔ وہی کمیلا، جن کے لیے ایک دن لیڈی ڈیانا کے دل سے آنسو بہے تھے۔ ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس نے برطانیہ کا تخت سنبھال لیا۔ کمیلا اب ملکہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چارلس اور ڈیانا کے آنسو شاہ چارلس لیڈی ڈیانا ملکہ کمیلا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چارلس اور ڈیانا کے ا نسو شاہ چارلس لیڈی ڈیانا ملکہ کمیلا شہزادہ چارلس چارلس اور ڈیانا کے
پڑھیں:
’’ قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو ساتھ لے جاؤ‘‘
کانپور (نیوز ڈیسک)ریاست اترپردیش کے جھانسی ضلع کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جھانسی کے رہنے والے رویندر ورما نامی نوجوان نے بینک سے 40,000 روپے کا قرض لیا تھا۔
انہوں نے 11 قسطیں ادا کیں لیکن بینک ریکارڈ میں صرف 8 قسطیں دکھائی گئیں۔
قسط ادا نہ کرنے پر بینک ملازمین وریندر ورما کے گھر پہنچے اور بیوی پوجا ورما کو لے گئے۔
رویندرا اور پوجا کے مطابق بینک ملازمین نے پوجا کو 5 گھنٹے تک بینک میں یرغمال بنایا۔
جب رویندر بینک پہنچا تو ملازمین نے کہا، “قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو لے جاؤ۔
Post Views: 4