اسلام آباد؛ برساتی نالے میں باپ بیٹی کے بہنے کا واقعہ، لڑکی کی تلاش تاحال جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔
شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔
گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے رہے مگر پانی کا ریلا انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جہنیں تلاش کرنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو شروع کیا گیا۔
منگل کی صبح سے بدھ کی رات گئے تک جاری رہنے والا آپریشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا تھا جس پر جمعرات کی صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔ رییسکیو 1122 کو سواں پل کے نیچے سے گاڑی کا دروازہ اور بونٹ ملا، گاڑی کو تلاش کرنے کے لیے کئی مقامات پر کھدائی کی گئی۔
بعد ازاں، ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کرنل (ر) قاضی اسحاق کی لاش نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکٹر 4 و فیز 7 کو ملانے والے پل کے نیچے سے مل گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: باپ بیٹی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔