33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
بالآخر، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے طور پر پہلا قومی فلم ایوارڈ ملنے جا رہا ہے، وہ بھی 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھنے کے 33 سال بعد۔ اگرچہ انہوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی یادگار اور متاثرکن کردار ادا کیے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب انہیں بھارت کے سب سے معتبر فلمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
یہ اعزاز انہیں 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ادا کیے گئے دوہرے کرداروں کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ایک فوجی افسر اور ایک ویجیلانٹے (انصاف کے لیے لڑنے والا عام آدمی) کا کردار ادا کیا، اور اس میں انصاف، سماجی اصلاحات اور ذاتی نجات جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ ’جوان‘ 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں شامل رہی اور شاہ رخ خان کی بطور اداکار قوت کو ایک بار پھر منوایا۔
یہ بھی پڑھیے ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
فلم کی کامیابی کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کے تصور کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا:
’سچ بتاؤں تو، میرا ماننا ہے کہ ’جوان‘ ایک احساس ہے جو ہر بھارتی کے دل میں ہے۔ ’جوان‘ ایک جذبہ ہے۔ ’جوان‘ ایک بھارتی سپاہی ہے، ’جوان‘ ایک بھارتی ماں ہے، ’جوان‘ ایک بھارتی لڑکی ہے، ’جوان‘ ایک ویجیلانٹے ہے۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جوان کبھی کبھار کمزور ہوتا ہے کیونکہ وہ ہم سب ہے، اور کبھی کبھار لڑنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ ’جوان‘ کئی بار غلط ہوتا ہے، لیکن کئی بار وہ بالکل درست بھی ہوتا ہے۔ کبھی وہ اندھیرے میں جیتا ہے، اور کبھی وہی روشنی کا ذریعہ بنتا ہے۔ آخرکار، ہر وہ بھارتی جو سچائی، نیکی اور محبت میں یقین رکھتا ہے، وہی جوان ہے، اور یہی اس فلم کا پیغام ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟
فلم ’جوان‘ کو ریڈ چِلّیز انٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان نے پروڈیوس کیا تھا، اور اس کی کاسٹ میں نَین تارا، وجے سیتوپتی، سنیہا، پرِیامانی، سنِیل گروور، اعجاز خان شامل ہیں، جبکہ دیپیکا پڈوکون نے خصوصی طور پر کردار ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان کا یہ قومی فلم ایوارڈ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک جشن کا لمحہ ہے، بلکہ یہ بھارتی سینما میں ان کی پائیدار کامیابی، محنت، اور فن کی سچائی کا اعتراف بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ بھارتی قومی فلم ایوارڈ شاہ رخ خان فلم جوان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ شاہ رخ خان فلم جوان قومی فلم ایوارڈ شاہ رخ خان ہوتا ہے کے لیے
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کردیئے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔