بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن کا دور دورہ ہوگا، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن کا دور دورہ ہوگا۔
آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن کا دور دورہ ہوگا۔ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان پولیس اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مزید چوکس اور تیار رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں پولیس کے تمام شہدا اور زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی میں جان کی پرواہ تک نہ کی۔
آئی جی پولیس نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام جوانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاسنگ آؤٹ ہونے والوں میں بلوچستان پولیس کے 161 جوان اور پولیس ٹریننگ کالج سے آئے لوئر کورس کے 200 جوان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں 18 ویں بیسک کورس میں اب تک 3 ہزار 973 جوان پاس آؤٹ ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی پولیس
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی
پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔
کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار رہنے کا وقت!
پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز ہمیشہ جذبات، مہارت، اور بھرپور مقابلے سے بھرے ہوتے ہیں — اور اب ایک اور بڑا معرکہ 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ کیا گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سمیٹ سکیں گے؟ سب نظریں اسی دن پر جمی ہیں۔