پہلی فلم میں 51 روپے معاوضہ ملنے والے دھرمیندرا کی آج دولت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ان کی پہلی فلم میں کردار کیلئے محض 51 روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔
دھرمیندر ہندی سنیما کے ان بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بغیر کسی فلمی پس منظر کے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں دھرمیندر کو مالی مشکلات کا سامنا رہا، یہاں تک کہ وہ کیرئیر کے آغاز میں اپنے دوستوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور تھے کیونکہ ان کے پاس کرائے کا گھر لینے کیلئے بھی رقم نہیں تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 میں پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والے اس لیجنڈری اداکار کو اس فلم میں کردار نبھانے کے لیے انہیں صرف 51 روپے معاوضہ ملا تھا۔
تاہم وہی 51 بھارتی روپے معاوضہ وصول کرنے والے دھرمیندر کی مجموعی دولت آج تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے، جس میں ان کی فلمی کمائی کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اور ہوٹل انڈسٹری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
دھرمیندر کا 100 ایکڑ پر محیط لوناوالا فارم ہاؤس ان کی سب سے قیمتی جائیدادوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں وہ زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ اس پرتعیش جگہ میں باغ، سوئمنگ پول، اور جدید جم کی سہولتیں موجود ہیں اور یہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں دھرمیندر فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اب وہ جلد اپنی اگلی فلم ’اکیس‘ میں اپنے ساتھی اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: روپے معاوضہ
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔