سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی اہلکاروں نے کراچی کے ہوٹلوں میں سرکاری دورے محدود کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم سے اجتناب کریں، غیر ضروری طور پر نمایاں نہ ہوں، اور اُن علاقوں میں محتاط رہیں جہاں مغربی شہری یا سیاح عام طور پر پائے جاتے ہیں۔
امریکا نے پاکستان کے لیے سفری انتباہ کی سطح بدستور 3 رکھی ہے، جس میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دہشتگردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کے سفر پر نظرثانی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر میں پہلی کھیپ کراچی پہنچے گی
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک-امریکا تعلقات میں معاشی اور سفارتی امور پر کئی اہم معاملات زیرِ بحث ہیں، جبکہ کراچی سمیت ملک کے بعض حصوں میں سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی کا شکار رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی اہلکار سیکیورٹی خدشات کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی اہلکار سیکیورٹی خدشات کراچی
پڑھیں:
باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری
باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسکول بندش کا اطلاق یکم اگست سے 8 اگست 2025 تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر طلبہ، طالبات، اساتذہ اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کی منظوری سے تمام متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام پرائیویٹ اور کمیونٹی اسکولز کو بھی اسی عرصے کے دوران بند رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: باجوڑ میں حالات کشیدہ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر حملہ
ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر عملے کو مقامی سطح پر اعلانات اور دیگر ذرائع سے اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکولز باجوڑ خیبرپختونخوا ڈپٹی کمشنر سیکیورٹی خدشات لوئی ماموند واڑہ مامونڈ