کراچی میں ٹریلر نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ملیر میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر کلینر کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ سبحان علی کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرگ روڈ ریلوے پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔
ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔