پاکستان میں Peugeot 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لکی موٹرز نے پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروادیا۔
نئی پیوژو 2008 میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس دیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ہی پیوژو کی خاص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹ لائٹ بھی شامل ہے۔
گاڑی کے کیبن کو 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر کے ساتھ مزید لگژری انداز دیا گیا ۔
پیوژو 2008 کا فیس لفٹ دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ 2008 ایکٹیو و کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغااور جنوبی افریقی قائد ڈونون فریرا میدان میں اترے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ عثمان طارق ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، لونگی این گیدی اور ناندرے برگر ڈراپ کیے ہیں جبکہ ان کی جگہ لوہان ڈرے پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور آندے سیمالانے شامل ہیں۔
پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی، آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی جیت جائے گی۔
ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 6 نومبر اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔