صادق آباد میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے،ایک ڈاکو بھی ماراگیا ۔ ترجمان پولیس صاد ق آباد کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں  5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی  ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق شہیداہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس  شامل  ہیں ،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3  کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔ پولیس چوکی پرڈاکوئوں کے حملے میں شہید 5 پولیس اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ،ایلیٹ فورس کے ہمراہ بھاری ہتھیاروں سے مقابلہ جاری ہے، پولیس کی شیخانی پوسٹ پر حملہ کے بعد ڈی پی او عرفان علی سموں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس حملہ کر کے فرار ہونے والے ڈاکوئوں سے مقابلہ اور تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس ڈاکوئوں کے خلاف بھاری ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں استعمال کر رہی ہے، ڈاکوئوں کو بزدلانہ حملہ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے، ڈاکوئوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ دوسری جانب  شیخانی پولیس  چوکی  پر کچے کے ڈاکوئوں کے حملے میں 5 ایلیٹ اہلکاروں کی شہادت  کے معاملے پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا ، آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ،آئی جی پنجاب نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے ایلیٹ فورس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی جی پنجاب عثمان انورنے کہا کہ ڈاکوئوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند، بزدلانہ کارروائیاں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیس چوکی پر شیخانی پولیس ڈاکوئوں کے ایک ڈاکو

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی