2025-07-25@21:02:59 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«ایک ڈاکو»:

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سعودیہ سے والد کے انتقال پر آنے والے نوجوان جبران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے سفاک ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پرویز نے 2 روز قبل 25 سالہ جبران کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ نوجوان اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، جمعرات کی شب بھی ملزم کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچہ معاویہ شدید زخمی ہوا تھا جسے بچے کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا ہے۔ یہ پڑھیں: کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل گرفتار ڈکیت نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی...
    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد...
    کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل...
    کراچی: شہر قائد میں نیوکراچی اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلزار ہوزری سیکٹر الیون سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ عابد ولد خلیل الرحمٰن کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول...
    کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
    یوسف پلازہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 25 سالہ عمران خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا تلاش ایپ کی مدد سے اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) پڈعیدن اور مورو میں دو پولیس مقابلے، سنگین مقدمات میں متلوب دو زخمیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار، کلاشنکوف،پستول راونڈ برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن پولیس کا دوران گشت پھل لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک زخمی سمیت 02 ڈاکو گرفتار، ایک ساتھی فرار۔زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت راجہ ولد گل محمد دستی جب کہ دوسرے کی شناخت معشوق دستی کے نام سے ہوئی. زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اور دوسرے کے قبضے سے دیسی پستول برآمد کئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں. جن پر مختلف تھانوں پر سنگین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) نے ایک ہی دن میں مختلف شہروں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ مقابلے لاہور، قصور، گوجرہ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔قصور بائی پاس پر پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔گوجرہ میں بھی پولیس کو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا...
    کراچی: میٹروول چڑھائی کے قریب واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈکیت سے پانچ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول چڑھائی کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈکیت کی شناخت نعمان عرف چائنا ولد سرفراز خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد مقدمات بھی درج تھے جن میں ملزم پولیس کو مطلوب...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار عرف وکی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ گرفتار ملزم کی تفصیلات تفتیشی عمل کے دوران سامنے آئیں گی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیں، جنہیں مزید تحقیقات اور فارنزک تجزیے کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر چائنا گراؤنڈ کے قریب زمان ٹاؤن پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے، جنہیں روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ہلاک ملزم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی، جبکہ زخمی ڈاکو کو بھی طبی امداد کے...
    —فائل فوٹو پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتارکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے...  جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد...
    ---فائل فوٹو لیہ میں دو ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
    کراچی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا، کار سوار تین ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ گرفتار ڈاکو سہیل شکرا سے کلاشنکوف اور کار برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب باغِ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ Post Views:...
    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کا بتایا تو انہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران گلستان جوہر بلاک 16 اے میں ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 20 سالہ مہران اور 23 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں۔ Post Views: 2
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16-A میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک، جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی ملزم مزمل ہے۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل تھانہ، انسپکٹر فیصل گل کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی جب موٹر سائیکل سوار دو شہریوں نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ضلعی ہیڈ کوارٹر قمبر شہر چاروں طرف سنگین وارداتوں کی لپیٹ میں مسلح ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر شہریوں سے اسکوٹر، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقد سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے پولیس گہری نیند میں جبکہ عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے قومی شاہراہ قمبر دوست علی روڈ پر شیخ واہ موڑ کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مجاہد شاہانی اسپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکار شکیل احمد سومرو کو روک کر ان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عید الاضحٰی کے پہلے روز تھانہ آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں فرارہو گیا۔ ترجمان پولیس کیمطابق ڈاکو تھانہ آباد کی حدود میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو محمد حسن بروہی سکنہ ضلع شکار پور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ مقابلے کے دوران *مارے جانے والے ڈاکو پر شکار پور، خان پور، ڈکھن اور خیر پور میں 5 مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ سائٹ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    لاہور: لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔ ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پر ملزمان کو گڑھی شاہو سے جوہر ٹاون پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گھگھر پھاٹک پر ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ایک شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر دھاوا بول دیا۔ شہری نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، جبکہ واردات کا منظر دیکھ کر مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں پر تشدد شروع کر دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق، 28 سالہ رحمان اور 32 سالہ علی رضا نامی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ، خنجر/چھری اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مار پیٹ...
    —فائل فوٹو ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو لوٹ لیا گیا۔بیوپاری نے پولیس کو بتایا ہے کہ 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور وارداتکراچی شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک... پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر...
    راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
    کراچی: شہر قائد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مبینہ مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہوا جہاں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پارٹی نے سائیٹ بی تھانے کی حدود، شیر شاہ پل ڈالڈا کمپنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ مقابلے میں 26 سالہ بلال ولد نور اسلام...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس...
    عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔ Post Views: 3
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے سندر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔  پولیس کے مطابق سندر کے قریب ناکے پر موٹرسائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ منگھوپیر، مبینہ مقابلے کے بعد 3 اسٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمدکراچیتھانہ منگھوپیر پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ...  پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو ناصر کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
    کراچی: نیو کراچی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 11/D، سیون ڈے چرچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ محمد شبیر ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک...
    پاک فضائیہ نے جے-10 سی طیاروں سے بھارت پر ایسی ہیبت طاری کی تھی جس نے پوری دنیا پر دھاک بٹھا دی ہے۔ پاک فوج کے معرکۂ حق ’’ بُنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کو شکست کی ایسی دھول چٹائی کہ پوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی معترف ہوگئی۔ اس آپریشن نے فضاؤں میں پاکستان ایئرفورس کی برتری بھی ثابت کردی اور بھارت کے حصے میں رسوا کن شکست آئی۔ اس کی ایک مثال چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری نشر کرنا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ کے پائلٹس نے ان طیاروں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا۔ پاک فضائیہ نے J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل...
    کراچی: شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ گراؤنڈ کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے علاقہ پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
    کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی...
    اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل...
    فائل فوٹو۔ راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔  ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
    —فائل فوٹو شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاکپولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ  3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو کی ایک گولی اپنے ساتھی ڈاکو کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے، جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی...
    سہراب گوٹھ کے علاقے گلزار ہجری کا رہائشی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا، اغوا کاروں نے رہائی کے عوض اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا اور اس کو کچے کے علاقے میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے مغوی کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغوی شہری عبداللہ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی اور اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ اہل خانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد جمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذاکر اور ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    اوکاڑہ کے علاقے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد یار ولد محمد اشرف سکنہ اڈا صالحوال کے نام سے ہوئی ہے، جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اور راہزنی سمیت 23 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق محمد یار ایک بین الاضلاعی جرائم پیشہ فرد تھا، جس کا لاہور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے تھانوں میں سنگین مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ پانچ روز قبل اسی ملزم نے پولیس اہلکار مرید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین مسلح ڈاکو حجرہ شہر سے...
    لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔ وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے آرام باغ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حقانی چوک بلاسیس اسٹریٹ بھولو پہلوان کے اکھاڑے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد رضا عرف محمد رضوان ولد عبدالوہاب کے نام سے...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن فیز ون میں سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قاسم ڈیفنس کے علاقے میں عید الفطر کے تیسرے روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری شاکر سلطان کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے پاس موجود ہے، جس میں ملزم...
    کراچی: شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر 2...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا...
    کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس...
    کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
    فائل فوٹو شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی...
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں  ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع...
    کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ابتدائی طور پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے پہنچائی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 20 سالہ حسن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔ ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دونوں ڈاکو ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی گئی...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری کی غم سے نڈھال بوڑھی والدہ کو مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے فکر ستانے لگی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی کا بندوبست تو خود کرلوں گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے۔ بچے ان پڑھ رہ گئے تو ایک دن یہ بھی ڈاکو بن جائیں گے۔ واقعہ کیسے پیش آیا، واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ اس کے کمسن بیٹے نے پورا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، بابا ولایت علی شاہ کالونی گلی نمبر 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری ظفر ولد عبدالستار...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ  پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے واقعے میں سکھن پولیس نے لانڈھی لالا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ عرف خر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ...
    شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد...
    بلدیہ سات نمبر قبرستان کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔   بلدیہ سات نمبر قبرستان پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 42 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
    --فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
    گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں فائرنگ تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گھوٹکی میں کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطا بق ڈاکوعلی حسن جھکرانی کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر تھی
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو فوری چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔ کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاککراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اسپتال میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔  تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے...
    پاکستان بازار پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شاہین فورس کا اور مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اس دوران ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تارا پیلس کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ڈاکو کو 22 سالہ شایان کےنام سے شناخت کیا گیا۔مقابلے کے دوران دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔...
    پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین پر ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔
    کراچی میں رمضان المبارک میں بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور ماہ مقدس کے 18 دنوں میں اب تک 6 شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق گزشتہ برس کے عام دنوں اور خصوصاً رمضان کی طرح رواں سال بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو رمضان میں چھٹا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ تازہ واقعہ کورنگی نمبر 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔ عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوال جواب کی تفصیل سامنے آ گئیسوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں،...
    موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کر دیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آگئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی...
    رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 3 مبینہ ڈاکو مار دیے گئے۔ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شفیق موڑ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹا تھا، ڈاکو فرار ہونے لگے تو گاڑی میں سوار گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ سپرہائی وے پر پولیس یونیفارم پہنے افراد کی شہری سے لوٹ مار، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون...
    کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
    رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی...
    کراچی: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایک مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 23 سالہ محمد راشد اور زخمی ڈاکو کی 20 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قیوم آباد کے قریب فائرنگ کرکے آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا فرنیچرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاںبحق 32سالہ شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعہ کے وقت سواری وقاص نامی شخص بھی پیچھے بیٹھا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے مقتول جاں بحق ہوا۔واقعہ ابتدائی طورپر ذاتی دشمنی لگتاہے ،موبائل اوردیگرسامان موجودہے، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وسط شہر میں قتل اور زخمی ہونے والے ہندو نوجوانوں کے قاتلوں کو آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا، سندھ حکومت نے بیان بازی سے آگے بڑھ کر لاڑکانہ سمیت اپر سندھ میں ڈاکو راج اور اغوا انڈسٹری کیخلاف اقدامات نہیں کیے تو عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ لاڑکانہ جو ایک پرامن شہر تھا آج اسے بھی یہاں کے منتخب نمائندوں اور سندھ پولیس نے اپنی نااہلی کی وجہ سے کشمور اور گھوٹکی کو کچے میں تبدیل کردیا ہے۔موٹرسائیکل چوری کے جھوٹے کیس میں جے ڈی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی تو گرفتار ہو سکتے...