کراچی: ڈاکوؤں نے نوجوان سے گھر کی دہلیز پر بائیک چھین لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ نوجوان حسرت بھری نگاہوں سے اپنی موٹر سائیکل کو دیکھتا رہتا ہے۔اس دوران نوجوان نے شور بھی مچایا لیکن اس سے قبل تینوں ڈاکو نوجوان کی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہوگئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس تھے جس میں سے ایک نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور اس کے پاس اسلحے تھا جبکہ ایک ڈاکو پینٹ اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی ۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل چلا کر آنے والا ڈاکو نوجوان کی چھینی ہوئی موٹر سائیکل چلا کر لیجاتے ہوئے دیکھائی دیا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔