ڈیفنس کراچی میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ فوٹیج میں تنہا ملزم کو پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 مین بخاری میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعےسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکیلا ملزم درخت کی اڑمیں پولیس موبائل کے انے کا انتظارکرتا رہا، قریب پوچھتے ہی ملزم نے پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فوٹیج میں ملزم کو پولیس موبائل پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے بھاگتے بھاگتے پولیس موبائل پرفائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تنہا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے باسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ادھر پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سرکارمدعیت میں دہشت گردی، اقدام قتل، پولیس مقابلے اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار شادی خان نے بتایا کہ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک اس کی ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل اہلکار سعد کے سات تھی، سعد نے مجھے فون کرکے بتایا کہ راستے میں ٹریفک جام ہے، میں تھوڑی دیرتک اپنے پوائنٹ پرپہنچ رہا ہوں، آپ پولیس موبائل لیکروہاں آجاؤ۔

اس  کے بعد میں  پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری موبائل کو لیکر عائشہ مسجد کی طرف جا رہا تھا کہ ڈیفنس فیز6میں سڑک کنارے کھڑے ایک شخص جوکہ ٹراؤزرشرٹ میں ملبوس تھا نے اچانک اپنے اسلحے سے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کردی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تمام گولیاں موبائل کی باڈی، فرنٹ وبیک سائڈ اسکرین پر لگیں اور وہ شخص فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، میں نے اس واقعے کی اطلاع زریعہ وائرلیس سیٹ کنٹرول پردی اور کچھ دیرمیں پولیس اہلکارموقع پرپہنچے اورموقع پرسے نائن ایم ایم پستول کے 12 چلیدہ خول قبضے میں لیے۔

میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم ملزم نے اپنے اسلحہ سے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی، کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

https://cdn.

jwplayer.com/players/dhwmueu7-jBGrqoj9.html

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس موبائل پر میں پولیس

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا