کراچی:

شارع فیصل ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس پر تیز رفتار مسافر مزدا نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شارع تھانے کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں تیز رفتار ڈی 11 روٹ کی مسافر مزدا نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کوکچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے فوری طور پر مسافرمزدا کو قبضے میں لیکراس کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او شارع فیصل افتخار احمد آرائیں کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار افراد کی شناخت 60 سالہ سیما، 24 سالہ محمد شعیب اور 42 سالہ حارث کے نام سے کی گئی، حادثے میں زخمی خاتون کی شناخت 24 سالہ نائلہ زوجہ شعیب کے نام سے کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں محمد شعیب اوراس کی والدہ جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوئی ہے، متوفی محمد شعیب پاکستان نیوی کا ملازم اور شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

 حادثے میں جاں بحق متوفی حارث لیاری آگرہ تاج کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق محمد شعیب اپنی والدہ اوراہلیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوارتھا جبکہ متوفی محمد حارث الگ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

 ایس ایچ اوشارع فیصل کے مطابق افسوسناک حادثہ تیزرفتار مسافر مزدا کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے اورمسافر مزدا کے زیرحراست ڈرائیور نے بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مسافر مزدا کے گیئر تبدیل کرکے مسافر مزدا کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن گیئر تبدیل نہیں ہوسکے اورحادثہ رونما ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہے جبکہ گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

 شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے انچارج ایس او عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرپاس میں برساتی پانی و کیچڑ موجود ہونے سے موٹرسائیکلیں سلپ ہوئیں اورعقب سے آنے والی تیز رفتار مسافر مزدا موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ انڈربائی پاس میں پانی و کیچڑ موجود ہونے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے، انڈر بائی پاس میں پانی و کیچڑ نکالنے کے لیے اقدامات کیے بھی جا رہے ہیں۔

 ادھر قیوم آباد چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد عثمان ولد عبدالرشید کے نام سے کرلی گئی۔

حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے زخمی نوجوان کی موٹرسائیکل اورواٹر ٹینکرکو تھانے منتقل کرکے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار نے بتایا کہ مسافر مزدا شارع فیصل کے مطابق پر سوار پاس میں

پڑھیں:

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان