دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کرکٹ کی معتبر اور تاریخ ساز جریدہ وزڈن نے دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان کے 4 باصلاحیت کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ فہرست 23 سال سے کم عمر ان کرکٹرز پر مشتمل ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا کی توجہ حاصل کی۔ وزڈن نے یہ فہرست 6 سال بعد دوبارہ جاری کی ہے، اور کھلاڑیوں کے انتخاب میں نہ صرف حالیہ پرفارمنس بلکہ ان کی لمبے عرصے تک کھیلنے کی صلاحیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے چار ستارے
پاکستان کی طرف سے جن کھلاڑیوں کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، ان میں شامل نسیم شاہ (رینکنگ: 6ویں نمبر پر) نوجوان فاسٹ بولر جنہوں نے اپنی رفتار اور مہارت سے دنیا کو حیران کیا، اور کئی یادگار لمحات دیے ،صائم ایوب (رینکنگ: 11ویں نمبر پر) بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر، جو خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولرز کے لیے دردِ سر بن چکے ہیں۔،حسن نواز (رینکنگ: 26ویں نمبر پر) مڈل آرڈر کا یہ نوجوان بلے باز اپنی برق رفتاری سے رنز بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، علی رضا (رینکنگ: 37ویں نمبر پر) اسپن باؤلر، جن کی گھومتی گیندیں مخالف بلے بازوں کو خاصا پریشان کر چکی ہیں۔
دیگر ممالک کی کارکردگی
بھارت: 6 کھلاڑی
آسٹریلیا: 6 کھلاڑی
انگلینڈ: 5 کھلاڑی
افغانستان اور پاکستان: 4، 4 کھلاڑی
جنوبی افریقہ: 3 کھلاڑی
ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ: 2، 2 کھلاڑی
سری لنکا اور زمبابوے: 1، 1 کھلاڑی
دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیسٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا، جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال اس فہرست میں سرفہرست رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔