لاہور:

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سابق کپتان وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ نہ کھلاڑی اور نہ ہی شائقین حد سے آگے بڑھیں۔

 وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھتے ہیں، یہ مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں لیکن حب الوطنی کامطلب یہ نہیں کہ کھیل کو کھیل کے دائرے سے باہر لے جایا جائے، اگر بھارتی عوام اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں تو پاکستانی شائقین بھی ایسا ہی کریں گے، یہ بالآخر کھیل ہے اور کچھ نہیں۔

وسیم اکرم نے 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا، سابق کپتان کے مطابق پاکستان گزشتہ برسوں میں بھارت کے خلاف مستقل کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گرین شرٹس کے پاس مواقع رہے ہیں، پاکستان نے 2021 کے ورلڈ کپ اور 2022 کے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

 وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت حالیہ عرصے میں بہتر فارم میں ہے اور فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گا، لیکن اصل فیصلہ اس دن ہوگا کہ کون سی ٹیم دباؤ کو بہتر طریقے سے سنبھالتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے

پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔

آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔

تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن
  • سابق کپتان معین خان کا ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے پر ردِ عمل