وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے اور پاکستان کی نجی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے سے ملک میں نئی صنعتیں لگیں گی، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کے مطابق ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈالنے اور ترقی کے سفر کو یقینی بنانے میں معاشی ٹیم کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز