پاکستان مخالف پروپیگنڈا؛ بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت کو عالمی سطح پر انسانی حقوق، اقلیتوں کے تحفظ اور کشمیریوں پر مظالم کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مودی سرکار ایک بار پھر خوف کی فضا بنا کر عوامی جذبات کو بھڑکانا چاہتی ہے تاکہ اصل مسائل کو پسِ پشت دھکیلا جا سکے۔ ایسے اقدامات عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ پلواما، اڑی اور پٹھان کوٹ جیسے واقعات میں بھارت نے خود اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
2016ء میں اُڑی فالس فلیگ کے بعد بھارت نے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا لیکن ایک بھی لاش سامنے نہ لائی گئی۔ 2019ء میں بھی پلواما فالس فلیگ الیکشن سے قبل بی جے پی کی سازش تھی جس میں 44 بھارتی فوجیوں کو مروایا گیا۔ پلواما واقعے میں بی جے پی کے ساتھی بھارتی پولیس آفیسر دیویندر سنگھ کے دہشت گردوں سے تعلقات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھتیس سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل عام کر کے اس کا جھوٹا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا۔ ماضی میں بھی فالس فلیگ کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگایا گیا، مگر کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جا سکے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور پہلگام فالس فلیگ جیسے ڈرامے مودی کی سیاسی شکست کا اظہار ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھتیس پورہ میں سکھوں کا قتل بھی بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔ چند روز قبل بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے ممبئی میں بم نصب ہونے کی جھوٹی خبر چلائی گئی۔ بھارتی میڈیا نےخبر کو بنیاد بنا کر پاکستان کا تعلق دہشتگردوں کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔
اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا 3 پاکستانی شہری جو کمبوڈیا روزگار کے لیے جا رہے تھے کو دہشتگرد کہہ چکا ہے۔ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مسلسل جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا فالس فلیگ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔