کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ محافظ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیابانِ محافظ اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ فرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، لیاری میں ڈاکٹر لعل قتل کیس کا مقدمہ درج، رقم کے تنازع پر قتل کیے جانے کا انکشاف
کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔
واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے ہوئے بھاگنے لگے۔
تاہم ملزمان نے پیچھے سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ دو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔