کراچی:

جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، جن گاڑیوں کو اسٹیکر جاری ہوئے ہیں وہ نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہوں گیں۔ تقریب میں آنے والے شرکاء کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں۔

ضلع وسطی حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے اندر داخل ہوکر شہری اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کریں گے اور بذریعہ شٹل بس سروس انہیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

ضلع جنوبی، ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ کارساز، نیوٹاؤن اور راشد منہاس روڈ، ملینئیم مال سے جانب اسٹیڈیم روڈ سے چائنا گراؤنڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی گاڑی و موٹر سائیکل کھڑی کرکے تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سر شاہ سلیمان روڈ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور کارساز روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوگا۔

پروگرام میں شرکت کے علاوہ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے شارع فیصل جانے والے شہری حسن اسکوائر فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ سے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ کارساز سے لیاقت آباد جانے والے شہری راشد منہاس روڈ اور نیپا کا ر استہ اختیار کریں۔ یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے جانب کارساز سے شارع فیصل جانے کے لیے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی والے شہری لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک، ماڑی پور سے سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کر سکتے ہیں۔ بس، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو کارساز، ڈرگ روڈ، ملینئیم مال، ایکسپو سینٹر ٹرننگ اور نیو ٹاؤن سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں  و موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس رہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان نیشنل اسٹیڈیم ایکسپو سینٹر ٹریفک پولیس حسن اسکوائر والے شہری کے لیے

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری

جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)14اگست جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے نے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام باد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
  • 78ویں جشن آزادی پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری
  • جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
  • جشنِ آزادی پر مری کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • مری میں جشنِ آزادی، سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کیا ہے؟
  • کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
  • معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
  • جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری