مری میں جشنِ آزادی، سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) مری وسیم اختر نے جشنِ آزادی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی، جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
اہم نکاتمری ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری کا سفر ایکسپریس وے اور RMK جی ٹی روڈ کے ذریعے ممکن ہوگا۔
سرکل مری میں مخصوص سڑکوں کو ون وے کر دیا گیا ہے:
ویو فورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، امتیاز شہید روڈ اور مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
ٹریفک کی روانی کے لیے مری کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پابندیاںمری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 6 بجے سے رات 2 بجے تک بند رہے گا۔
بسیں اور بڑی گاڑیاں بروری، بانسرہ گلی اور لوئر ٹوپہ سے آگے نہیں جا سکیں گی۔
آزاد کشمیر جانے والی گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کریں گی۔
جی پی او چوک، جھیکا گلی چوک، کلڈنہ چوک، سنی بنک چوک کے گرد 200 میٹر تک پارکنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
جی پی او چوک کو پارکنگ فری زون قرار دیا گیا ہے۔
سیاحوں کے لیے ہدایاتسی ٹی او وسیم اختر کے مطابق:
پارکنگ صرف مختص شدہ مقامات پر کریں۔ مری میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ ہے، لہٰذا قوانین پر عمل ضروری ہے۔ کسی بھی ٹریفک مسئلے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 051-9269200 پر رابطہ کریں۔
اضافی سہولیاتمری آنے والے سیاحوں کو ٹریفک کے ساتھ ساتھ دیگر سفری اور عوامی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جشن آزادی مری مری ٹریفک پلان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مری ٹریفک پلان
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔