کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ نیشنل اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب شام 6 بجے سے شروع ہوگی، شام 5 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ متوقع ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک پولیس
پڑھیں:
کراچی، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ تنویر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گٓاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔