کراچی: پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساوتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مکمل ناکہ بندی کی گئی، اور ہر آنے جانے والے شخص کی سخت نگرانی کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں، دکانوں، عارضی ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص یا غیرقانونی سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد ضلع جنوبی میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کومبنگ آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے اور کسی بھی مجرم کو علاقے میں پناہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔