کراچی، پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔
آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔
پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مکمل ناکہ بندی کی گئی، اور ہر آنے جانے والے شخص کی سخت نگرانی کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں، دکانوں، عارضی ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص یا غیرقانونی سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔
ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد ضلع جنوبی میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کومبنگ آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے اور کسی بھی مجرم کو علاقے میں پناہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں کمی، پنکچویلٹی صرف 35 فیصد
سعید احمد:پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں شدید کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ ٹرینوں کی پنکچویلٹی کی شرح صرف 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ریلوے سسٹم میں چلنے والی 923 ٹرینوں میں سے 601 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی خرابی کے باعث آپریشن شدید متاثر ہوا، جبکہ ٹریک پر فنی رکاوٹیں، حادثات اور سیلابی صورتحال نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں: اسحاق ڈار
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریلوے ٹرین آپریشن کے مجموعی طور پر 2 ہزار 265 گھنٹے ضائع ہوئے۔ ان میں ٹریک پر فنی رکاوٹوں کے باعث 482 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس سے 374 گھنٹے، موسم کی خرابی سے 320 گھنٹے، حادثات سے 229 گھنٹے، سگنل خرابی سے 203 گھنٹے، لوکوموٹو خرابی سے 110 گھنٹے اور کیری خرابی سے 91 گھنٹے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں ٹرین آپریشن میں مزید تعطل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاکر اقرا کنول، حسنین شاہ، ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف 3 مقدمات درج