Jasarat News:
2025-09-26@00:25:47 GMT

تھائی لینڈ: سڑک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے 3گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالیے گئے۔ پولیس کے مطابق واجیرا اسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔ اس کے بعد دو بجلی کے کھمبے اور پولیس اسٹیشن کی کار بھی گڑھے میں جاگری۔مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے قریبی سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ناسا نے سورج، زمین اور خلا کا مطالعہ کرنے کے لیے 3مشن لانچ کر دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے 3نئے خلائی مشن کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے ، جن کا مقصد سورج، زمین اور خلا کے ماحول کے باہمی تعلق کا مطالعہ کرنا ہے۔ یہ مشن ایک سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر سے لانچ کیے گئے۔ناسا کے مطابق ہر مشن سورج کی خارج کردہ توانائی، شمسی طوفانوں ، اور خلائی موسم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کرے گا۔ ان مشنز کا مقصد یہ جاننا ہے کہ سورج کی سرگرمیاں زمین پر موجود زندگیپر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی
  • بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی میں امریکا کے ساتھ ہیں‘ روس
  • وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
  • ناسا نے سورج، زمین اور خلا کا مطالعہ کرنے کے لیے 3مشن لانچ کر دیے
  • چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی
  • بینکاک؛ مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل
  • بھارت : چلتی ٹرین میں آتشزدگی مسافروں نے کود کر بچائی جان
  • ٹرمپ کا چین کے ساتھ ٹک ٹاک ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
  • چینی فوج نے سوویت دور کے جے 6 لڑاکا طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا