Jasarat News:
2026-06-03@07:36:42 GMT

بینکاک کی مرکزی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، شہری خوفزدہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مرکزی سڑک کا بڑا حصہ اچانک زمین میں دھنس گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقامی پولیس اسٹیشن اور واجیرا اسپتال کے سامنے پیش آیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر تقریباً 50 میٹر (160 فٹ) چوڑا گھڑا بن گیا۔ اس حادثے کے بعد متاثرہ سڑک کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سڑک آہستہ آہستہ دھنسنے لگی اور پھر چند لمحوں می پورا حصہ زمین میں بیٹھ گیا۔ اس دوران بجلی کے پول اکھڑ گئے جبکہ زیر زمین سیوریج اور پانی کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں جن سے پانی بہنے لگا۔

ابتدائی طور پر مقامی انتظامیہ نے واقعے کی ممکنہ وجہ حالیہ بارشوں اور پائپ سے پانی کے رساؤ کو قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

یہ واقعہ نہ صرف ٹریفک کے نظام کو متاثر کر گیا بلکہ شہریوں میں بھی خوف و ہراس کا باعث بنا، تاہم حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ مقام کی مرمت اور بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سفری پابندی کے لیے کسی جرم ، سیکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے، بغیر جرم شہری کے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں۔

عدالت نے کہا کہ سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کا نام اس طرح سفری پابندی لسٹ میں رکھنا آئین کے بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کے مطابق وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور اسٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا، وفاقی حکومت کا موقف ہے پالیسی کی تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، وفاقی حکومت کے مطابق دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جھانوی کپور کی وائرل ویڈیو، پروموشنل ایونٹ میں خوفزدہ ردعمل
  • گھوٹکی اور گردونواح میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہری مشکلات کا شکار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا