پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جنید انوار چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری—فائل فوٹو
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم کے حوالے سے عالمی بینک کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں بتایا کہ وہ بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے اور بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری پورٹ قاسم
پڑھیں:
قطر میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
ویب ڈیسک : قطری سفیر علی عیسیٰ الخاطر نے پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہنرمندوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر معین وٹو نے حالیہ اسرائیلی حملے پر قطر سے اظہارِ افسوس کیا اور حکومت و عوام پاکستان کی جانب سے قطری عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کا گہرا رشتہ موجود ہے۔
معین وٹو نے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں انصاف اور امن کی جانب اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
ملاقات میں قطری سفیر نے پاکستان کے ہنر مند افرادی قوت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، جسے مزید بڑھانے کی خواہش ہے۔ انہوں نے پاکستان کے قدرتی وسائل کو بھی سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے حالیہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران اپنی قوت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔