پرائیوٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-5
اسلام آباد(صباح نیوز)پرائیوٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ، وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کردیا۔ سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں۔اس خبررساں ادارے کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیوٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت جاری کردی۔ وزارت مذہبی امور کا پرائیوٹ آپریٹرز کے نام لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ پرائیوٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت مذہبی امورپالیسی کے تحت پرائیوٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔ وزارت مذہبی امور واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ وزارت مذہبی امور نے رواں برس پرائیوٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا ہے۔گزشتہ برس 67 ہزار پرائیوٹ پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پرائیوٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم 22 ہزار97 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔پرائیوٹ آپریٹرز 37903 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں۔36100پرائیوٹ عازمین حج کی بکنگ کی جانی ابھی باقی ہے۔ سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرائیوٹ آپریٹرز
پڑھیں:
ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے 3برس کے دوران مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کے لیے نسک پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت حج کے مطابق عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مملکت کا شمار بہترین ممالک میں ہوتا ہے۔وزارت نے حج وعمرہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر کیا ہے جس سے زائرین کو سہولت میسرآرہی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی ترقی اور ایجاد کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، وزارت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑی کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بہترین مثال ہے، اب تک ایک ہزار افراد اس سروس سے فائدہ اْٹھا چکے ہیں۔ وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا کہ مملکت میں کان کنی کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے کان کنی کے میدان میں سہولت ہی نہیں ہوئی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا 9 نومبر کو ہوگا،جب کہ نمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی۔وزارتِ حج و عمرہ نے خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے تعاون سے کانفرنس و نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا سلوگن مکہ سے دنیا تک رکھا گیا ہے۔ اس کا انعقاد وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔