برازیل : اسکول کے باہر فائرنگ سے 2افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں ایک اسکول کی پارکنگ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد 16 اور 17 سال کی عمر کے 2نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ شمالی سیارا ریاست کے قصبے سوبرال میں پیش آیا۔ “مشتبہ افراد نے اسکول کی پارکنگ میں موجود لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد چند حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم کیمیلو سانتانا نے کہا کہ یہ وقت اسکولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ اور تائیوان میں تباہی مچانے والا طاقتور سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا،جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ۔ گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درجنوں درخت گر گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اس سے پہلے طوفان راگاسا نے تائیوان میں تباہی مچائی، مختلف حادثات میں 50زخمی اور 17لاپتا ہوگئے۔علاقوں میں پل اور سڑکیں بہ گئیں، جبکہ 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے میں ہوٹل طوفانی لہروں کی زد میں آگیا۔