خطاب کے دوران وزیراعظم کا جذباتی انداز، ڈائس پر مکّے برسادیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-01-11
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں 4ماہ کے لیے عبوری حکومت قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن ویراکول نے انتظامیہ کی باقاعدہ تشکیل دے دی۔ انوتین کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے 4ماہ کے اندر پارلیمان کو تحلیل کر دیں گے۔ وہ بظاہر مختصر دورانیے کی عبوری حکومت میں معیشت اور دیگر شعبوں میں نتائج دینا چاہتے ہیں۔ انوتین نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ بادشاہ کے سامنے حلف اٹھایا۔ یاد رہے کہ اگست میں ملک کی آئینی عدالت نے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی پائیتونگ تارن شیناواترا کو ہمسایہ ملک کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر برطرف کر دیا تھا۔