سندھو اِنڈس لائرز فورم کانیو ہائیکورٹ پارکنگ تا پریس کلب احتجاجی مارچ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھو اِنڈس لائرز فورم نے مجوزہ27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نیو ہائیکورٹ پارکنگ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔ احتجاج کی قیادت فورم کے صدر ایڈووکیٹ عاقب راجپر اور دیگر وکلا نے کی۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم دراصل 18 ویں ترمیم کو لپیٹنے اور صوبائی خود مختاری ختم کرنے کی کوشش ہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت27 ویں ترمیم کی مکمل تیاری کرچکی ہے اور اس کے ذریعے صوبائی اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔