جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت 4 ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیرقانونی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور گلیوں میں پیٹرولنگ کے لیے خصوصی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، جب کہ شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے ہر طرح کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس افسران یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی امور کی نگرانی کریں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ یوم آزادی کے اہم پروگراموں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے تقریبات میں شریک ہو سکیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یوم آزادی جوش و جذبے سے منائیں، لیکن دوسروں کا خاص خیال رکھیں اور قوانین کی پابندی کریں۔
ترجمان کے مطابق والدین سے خصوصی گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ہیلپ لائن ’پکار 15‘ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس ترجمان اسلام آباد پولیس جشن آزادی پاکستان سیکیورٹی پلان جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ترجمان اسلام ا باد پولیس جشن ا زادی پاکستان سیکیورٹی پلان جاری وی نیوز اسلام ا باد پولیس نے سیکیورٹی پلان اسلام آباد یوم آزادی پلان جاری کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
فائل فوٹوپاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور حقائق مسخ کرنے والا بیان مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی عادت کا ایک اور ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے، بھارت ہر موقع پر جنگی جنون اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کا مکمل سویلین نظام موجود ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشیں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارانہ اور ثبوت سے عاری ہیں، بھارت کا تیسرے ممالک کو بلاوجہ شامل کرنے کا اقدام سفارتی کمزوری کی علامت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔