معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔
خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔
دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آزادی کی
پڑھیں:
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج ناشتے پر مدعو کر لیا، اے این پی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح ناشتے پر بھی مدعو کر لیا۔ حکومت نے 27 ویں ترمیم پربات کرنے کے لئے اے این پی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اے این پی سے وزیراعظم عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ عشائیے میں شرکت کرینگے۔