وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، فیلڈ مارشل کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز اپ (thumbs up) کا اشارہ کیا۔اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی، اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر
پڑھیں:
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔