وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ کیٹی بندر پورٹ‘ غذائی تحفظ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب کی صورتحال، غذائی تحفظ، توانائی اور سیکیورٹی تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل آفیسر جیریڈ ہینسن، پرنسپل سیکریٹری آغا وسیم اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کیٹی بندر منصوبہ شہید بینظیر بھٹو کا وڑن ہے، کراچی پورٹ پر شدید دباؤ ہے اور ایک نئی بندرگاہ کی اشد ضرورت ہے۔ شاہراہِ بھٹو کو براہ راست کراچی پورٹ سے جوڑنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی، جس سے شہر کے اندر بھاری ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا بڑی امریکی کمپنیوں کے سینیئر ایگزیکٹیوز جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں توانائی اور صنعتی تعاون پر بھی بات ہوئی، جن میں تھر میں کوئلے سے گیس، کھاد اور ڈیزل کی تیاری شامل ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا سندھ نے سپر فلڈ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی حالانکہ اس سال کی صورتحال نسبتاً کم سنگین رہی۔ انہوں نے سندھ کے کچے علاقوں میں دھان کی فصل کے نقصانات کو اجاگر کیا، دونوں فریقین نے ایمرجنسی تیاری، شہری نکاسی آب اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خوراک، پانی اور صفائی کے لیے اقوام متحدہ اور این جی اوز کے ذریعے 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، فیلڈ مارشل کی شرکت متوقع
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز اپ (thumbs up) کا اشارہ کیا۔اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی، اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔