پاکستان اور امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز کا برآمدی معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بیف کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معاہدے کی تفصیلات سے باضاطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی ایف زیڈ ای کمپنی کے ساتھ برآمدی معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال ہوگا۔
دستاویز کے مطابق ڈی آرگینگ میٹ کمپنی لمیٹڈ مجموعی طور پر 81 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گی۔ یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور گوشت کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
نیویارک کے صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑے گھر کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی شہر نیویارک کی گہما گہمی اور بلند عمارتوں کے درمیان ایک ایسا گھر بھی موجود ہے جو اپنی انوکھی ساخت اور غیرمعمولی قیمت کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑا یہ گھر دیکھنے میں جتنا تنگ دکھائی دیتا ہے، اندر سے اتنا ہی کشادہ، روشن اور خوبصورت ہے۔ اس منفرد مکان کو ’’مایلے ہاؤس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ تاریخی بیڈ فورڈ اسٹریٹ پر واقع ہے، جہاں کبھی ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں کا آنا جانا رہتا تھا۔
یہ گھر 152 سال پرانا ہے اور اب اسے نیویارک کی جائیداد مارکیٹ میں 41 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالرز یعنی ایک ارب 18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اتنی قیمتی اور نایاب پراپرٹی ہونے کے باعث اس گھر کی شہرت نہ صرف نیویارک بلکہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔
مایلے ہاؤس کا طرزِ تعمیر منفرد ڈچ انداز میں ہے۔ 3 منزلوں پر مشتمل یہ گھر دیکھنے والوں کو اپنی خوبصورتی اور فن تعمیر کے حسین امتزاج سے متاثر کرتا ہے۔ گھر کے عقب میں ایک چھوٹا مگر دلکش باغ موجود ہے، جو شہری شور سے دور ایک پرسکون گوشہ فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح اندر داخل ہوں تو فرش سے لے کر چھت تک نصب شیشے کے فرنچ دروازے اور متعدد کھڑکیاں روشنی کا خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔
اس کے اندر 3 کشادہ بیڈروم، 2 خوبصورت باتھ رومز اور 4 آتش دان نصب ہیں جو سرد موسم میں گھر کو آرام دہ بناتے ہیں۔ اگرچہ گھر کی چوڑائی صرف ساڑھے 9 فٹ ہے، مگر ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ جگہ کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ اس کی کشادگی اور اندرونی آرائش دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکان سیاحوں کے لیے بھی ایک کشش بن چکا ہے۔ روزانہ درجنوں لوگ اس کے سامنے تصاویر کھنچوانے کے لیے آتے ہیں، گویا یہ نیویارک کی ایک علامتی پہچان بن چکا ہو۔
اس منفرد جائیداد کو 2023 میں ایک امریکی ڈاکٹر نے 34 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ ان کی بیٹی یہاں اکثر وقت گزارتی تھی۔ اب محض ایک سال بعد اس گھر کی قیمت میں تقریباً 8 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے، جو نیویارک کی پراپرٹی مارکیٹ کی تیزی کا واضح ثبوت ہے۔