سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے "Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development" کے موضوع پر اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی۔ 

وزیرِ اعظم کی اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی.

وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی. 

بجلی کے نظام میں خرابی، کوسٹاریکا نے  فضائی حدود اور پروازیں معطل کر دیں

وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے. گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جنپنگ کے GDI کے ویژن کی تعریف کی تھی اور اسے خطے و عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا تھا.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت اعظم کی

پڑھیں:

شہباز شریف کا باکو پہنچنے پر شاندار استقبال، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کے روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں وہ صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ہیڈر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ فاریز رزایف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علییف سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان پاکستان شہباز شریف وزیراعظم یوم فتح

متعلقہ مضامین

  • کیا اب بھی اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟
  • وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش کر دی گئی
  • اقوام متحدہ کا پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف
  • امریکا اور اقوام متحدہ کی شامی صدر پر عائد پابندیاں ختم، دہشتگردوں کی فہرست سے نام خارج
  • امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا
  • آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
  • شہباز شریف کا باکو پہنچنے پر شاندار استقبال، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
  • وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری تک محدود رکھنے میں ناکام ، اقوام متحدہ