پی پی کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔
چیئرمین لیاری ٹاؤن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میونسپل کمشنر کے پاس جمع کروا دی گئی۔ قرارداد وائس چیئرمین اقبال ہنگورو نے جمع کروائی ہے، جس میں 14 اراکین کے دستخط ہیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق لیاری ٹاؤن میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے، گلیاں اور سڑکیں ثبوت ہیں، چیئرمین لیاری ٹاؤن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے، صفائی کرنے والے 160 ملازمین ٹاؤن کو لوٹانے سے 35 لاکھ روپے ماہانہ کرپشن ہوئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی فائلز بنائی جاتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا، لیاری میں کچرا کنڈیوں اور سیوریج مسائل کو بھی حل نہیں کیا گیا، کونسل کا ہر ماہ اجلاس ہونا چاہیے لیکن اب تک صرف 20 اجلاس ہوئے ہیں۔
قرارداد کے متن کے اکثریتی رائے کے تحت چیئرمین لیاری ٹاؤن کو عہدے سے ہٹایا جائے، لیاری ٹاؤن کا اجلاس بلا کر چیئرمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے،
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاری ٹاؤن
پڑھیں:
شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویٰ
نیویارک: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور اسرائیل ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیل شام پر حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب بھاری عسکری ساز و سامان یا مشینری منتقل نہیں کرے گا۔
امریکی ایلچی کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی حتمی منظوری اور عملی نفاذ کے لیے اب دونوں ممالک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی منظوری درکار ہے۔