چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی گورنرپنجاب نے شرکت کی ہے ،قونصل جنرل ژائو شیرین اور ان کی اہلیہ نے سردار سلیم کا استقبال کیا ، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے-تقریب میں صوبائی وزرا،بیوروکریٹس، آئی جی پنجاب سمیت کاروباری شخصیات اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چین اور پاکستان کی دوستی عظیم سے عظیم تر ہوتی جا رہی ہے، ان کا مزید کہا تھا چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ دوستی پر ناز ہے ،انہوں نے کہا ہے سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے،پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں چین نے ہرمحاذ پر پاکستان کو سپورٹ کیا ،بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ چین نے بھی مددکی-
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔