Express News:
2025-09-23@22:15:25 GMT

پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے طویل تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور رہیں گے۔

سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کے موقع پر جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں فقیدالمثال عشایے کا انتظام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں گورنرز، وزررا، مذہبی رہنماؤں، سفارتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عربی زبان مین ریکارڈ شدہ تہنیتی ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک-سعودی عرب تعلقات صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بلندی کی نئی سطح دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے، یہ تعلق مختلف چیلنجوں میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا۔ اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا۔ شاہراہ دستور اور سری نگر ہائی وے پر وزیراعظم، سعودی فرمانروا، ولی عہد اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے سٹیمرز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔ ڈی چوک پر بھی شہباز شریف، شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والی ہورڈنگز نصب کئے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں گورنر سندھ اور ان کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس موقع پر سعودی عرب کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ پریس کلب چورنگی کو برقی قمقموں اور پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سجایا گیا، سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام
  •   روس کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • سعودی عرب کا 95واں قومی دن ، ملک کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر قومی پرچم
  • پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے: محسن نقوی
  • سعودی عرب میں آج 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • پاکستان عالم اسلام کا ہیرو بن کرابھرا ہے ‘قاری محمدکریم
  • ہم ہر قیمت پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ بیرسٹر گوہر خان
  • سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں