سعودی عرب استحکام‘ ایمان اور ترقی کی علامت: گیلانی‘ قومی دن پر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارت خانے کی جانب سے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جد وجہد نے جدید سعودی عرب کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مملکت کو ’’اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی علامت‘‘ قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ ’’دلوں میں پیوست، ایمان، ثقافتی مماثلت اور مشترکہ امنگوں‘‘ پر مبنی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’حرمین شریفین کے تحفظ کو ہم صرف ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ اور اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان-سعودی عرب دوستی زندہ باد کہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے اور سعودی انہوں نے
پڑھیں:
نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، ملکارجن کھڑگے
کانگریس صدر نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ اسکا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی عوام سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے درمیان جاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے مکیش سہنی کے ساتھ ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جیسی مثال ملک میں کہیں دوسری نہیں ہے۔ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بہار کے گیا ٹاؤن میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، بلکہ اس کا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو راہل گاندھی کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ انہیں عوام سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، جب انتخاب آتا ہے تو وہ گھومتے ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے آپ کو (پی ایم مودی کو) ملک چلانے کے لئے وزیراعظم بنایا تھا، میونسپلٹی کے الیکشن میں تشہیر کرنے کے لئے نہیں۔
کانگریس کے صدر نے اپنی تقریر کے دوران بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو موقع پرست ظاہر کیا، بطور ثبوت انہوں نے کہا کہ بی جے پی سماج میں خوف، نفرت اور زہر پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور آئین کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ نتیش کمار نے یہ بات دسمبر 2023ء میں قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کہی تھی، اب وہ بی جے پی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امت شاہ کے تعلق سے وہ کہتے ہیں کہ امت شاہ نے کہا تھا نتیش کمار کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہیں، وہ بھی اپنی بات سے پلٹ چکے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر یہ لوگ موقع پرست ہیں، جو صرف اپنا فائدہ اور کرسی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم سبھی کو ایسے لوگوں کو اقتدار سے ہٹانا ہے، نہیں تو ہمارا مستقبل برباد ہوجائے گا۔ اپنی تقریر میں کانگریس صدر نے "ووٹ چوری" کا بھی ذکر کیا۔