وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، شاہ عبداللہ دوم اور انڈونیشی صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔ وزیرِاعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی میزبانی میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کی۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، فلسطین کے مسئلے، اسلامی دنیا کے باہمی تعاون اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس کچھ ہی دیر میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ جیسے اہم موضوعات زیرِ غور آئیں گے۔ اجلاس میں پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لیے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف شریک رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو موجودہ حالات میں ایک غیر معمولی سفارتی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے جس سے اسلامی دنیا کے مشترکہ لائحہ عمل اور عالمی رائے عامہ پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک گروپ کی ملاقات
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔
امریکی صدر اور وزیرِاعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔