Express News:
2026-07-24@05:01:39 GMT

شکیل صدیقی نے ’بگ باس‘ کی پرکشش پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی جانب سے دی جانے والی پرکشش پیشکش کے باوجود انہوں نے اس شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اور اس کی اصل وجہ بھی سامنے لے آئے۔

حال ہی میں شکیل صدیقی نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں بارہا پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی، مگر انہوں نے ہمیشہ انکار کیا۔ ان کے مطابق اگر وہ اس شو کا حصہ بنتے تو وہ چاہتے کہ دوسرے شرکا بھی نامور فنکار ہوں، نہ کہ صرف سوشل میڈیا ٹک ٹاکرز۔

گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی کئی بار شرکت کی آفر ہوئی۔ بگ باس انتظامیہ نے انہیں مکمل آزادی دینے کا وعدہ کیا تھا کہ وہ شو کے اندر اپنی مرضی سے ہر طرح کا کام کرسکتے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق کھانے پینے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ حتیٰ کہ انتظامیہ ان سے ملاقات کے لیے دبئی تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے باوجود شکیل صدیقی نے اس آفر کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے اس فیصلے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس شو میں شریک ہوتے تو وہاں وہ اکیلے پاکستانی ہوتے جبکہ باقی سب بھارتی، جس سے تنازع یا جھگڑے کا خدشہ تھا۔ شکیل صدیقی نے مزید کہا کہ جب انہوں نے یہ بات انتظامیہ کو بتائی تو ان کا جواب تھا کہ بگ باس تو یہی چاہتا ہے تاکہ تنازع پیدا ہو اور شو کی ریٹنگ بڑھے۔

اداکار کے مطابق بگ باس کی ٹیم نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ پہلے دو ماہ تک کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا اور انہیں بھاری معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی کیونکہ ان کے خیال میں تنازعہ پیدا ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی تھی۔

شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی شہرت حاصل کرنے کے بجائے اپنے فن کے ذریعے پہچانے جانا پسند کرتے ہیں اور یہی ان کے انکار کی اصل وجہ تھی۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شکیل صدیقی نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان