سجاول:ہیراسماعیل سوہو کی سرویکل کینسر سے بچائو کی مہم میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-10
سجاول(نمائندہ جسارت) ترجمان حکومتِ سندھ و ایم پی اے ہیر اسماعیل سوہو اور ایم پی اے ریحانہ لغاری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سجاول میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی جاری ویکسین مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں بچیوں کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہنگی ویکسین سندھ حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے کوئی نقصانات یا سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور اپنی بیٹیوں کو مستقبل میں کینسر سے بچانے کے لیے ضرور یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ سروائیکل کینسر دنیا کی عام بیماریوں میں سے ایک ہے، جبکہ پاکستان میں خواتین میں ہونے والے کینسرز میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً 3,200 خواتین اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار جاتی ہیں، حالانکہ اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین موجود ہے۔ انہوں نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادار? صحت (WHO) کے مطابق 9 سے 14 سال کی ہر لڑکی کو HPV ویکسین لگنی چاہیے تاکہ وہ سروائیکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کا حصہ ہے۔ پاکستان میں بھی سندھ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک 13 روزہ مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت اسکولوں اور صحت مراکز میں بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کینسر سے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکراتی بیٹھک جمعرات کو استنبول میں ہوگی، وزیر دفاع کی شرکت متوقع
پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات شیڈول کے مطابق جمعرات کو استنبول میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق (جمعرات) کو استنبول میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگر افغان طالبان کی جانب سے کسی سینئر وزیر کی شرکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف استنبول روانہ ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی سطح دیکھ کر کیا جائے گا، تاہم قومی سلامتی کے مشیر وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ ایک بار پھر دوہرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔