جشنِ آزادی پر مری کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے جشنِ آزادی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی، جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق، 200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی
سی ٹی او مری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے آنے والی تمام ٹریفک ایکسپریس وے اور آر ایم کے جی ٹی روڈ سے مری آ اور جا سکے گی۔
سرکل مری میں ویو فورتھ روڈ، بینک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ہے، جبکہ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مری کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او مری کے مطابق، سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 6 بجے سے رات 2 بجے تک ممنوع ہو گا، اور بسیں و بڑی گاڑیاں بروری، بانسرہ گلی اور لوئر ٹوپہ سے آگے نہیں جا سکیں گی۔ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کریں گی۔
جی پی او چوک، جھیکا گلی چوک، کلڈنہ چوک اور سنی بنک چوک سمیت گردونواح کے 200 میٹر کے دائرے میں ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ جی پی او چوک کو پارکنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ سرکل مری میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ ہے، اس لیے سیاح صرف مختص شدہ مقامات پر گاڑیاں پارک کریں۔ کسی بھی جگہ ٹریفک مسئلہ پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 051-9269200 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹریفک پلان جھیکا گلی چوک جی پی او چوک سی ٹی او مری کلڈنہ چوک مری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک پلان جی پی او چوک سی ٹی او مری سی ٹی او کے لیے
پڑھیں:
عدلیہ آزاد نہیں ہے، عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے، گنڈاپور
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے، قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا، عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کردیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔