گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچ(کامرس ڈیسک)گوگل نے آج پاکستان میں گوگل اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کا نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ نیاپلان لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے طاقتور AI ٹولز تک اضافی رسائیفراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہیں۔ ے آئی پلس کے حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر،فرحان قریشی نے کہا: ’’پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ، اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہلوگوں کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہیتاکہ ہر شخص اپنی پیداواری صلاحیت ، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔‘‘اس کے علاوہ ، صارفین، اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی،ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک، تمام فوائد شیئر کرسکتے ہیں۔اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں،1,400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے۔ محدود مدت کے لیے، پہلیمرتبہ سبسکرائب کرانے والے صارفین کو ابتدائیچھ ماہ کے لیے 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ گوگل اے آئی پلس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف
سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ون ونڈو کے اعلامیہ کے مطابق ’’ٹریڈ لیب‘‘ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد تاجروں ، اسٹارٹ اپس اور اداروں کو عالمی تجارتی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے ۔
پاکستان ون ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر کا کہنا ہے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ، ایس ڈی پی آئی اور نجی کاروبار کے بین الاقوامی سینٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ۔
ٹریڈ لیب میں ابتدائی مرحلے میں 9 آن لائن کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔ جن میں کسٹمز ، ایکسپورٹ ، تجارتی قوانین اور مارکیٹ اسٹریٹیجی شامل ہیں ۔ ’’ٹریڈ لیب‘‘ سے تجارتی وقت اور لاگت میں کمی آئے گی، کاروباری مسابقت اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔