وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔  امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر بات کریں گے جب کہ وہ پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی اجاگر کریں گے۔ حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

پڑھیں:

جنرل اسمبلی اجلاس: پاکستان اور بھارت سمیت سات جنگیں رکوا چکا ہوں ،صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوا دی ہیں۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ میں نے دنیا بھر میں سات جنگوں کو روکا — ان ممالک کے سربراہان سے براہِ راست بات کر کے۔ لیکن ان کوششوں میں اقوام متحدہ کا کوئی عملی کردار نہیں تھا۔”

اقوام متحدہ پر تنقید

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  میں سوچتا ہوں کہ آخر اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ یہ ادارہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام نہیں کر رہا۔
انہوں نے زور دیا کہ امریکہ عالمی امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، مگر ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ انہیں اقوام متحدہ سے مطلوبہ تعاون اور فعالیت نہیں ملی۔

فلسطین اور غزہ کے حالات پر تبصرہ
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مسئلے کا بھی ذکر کیا اور کہا  غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ انسانی جانیں بچانا سب سے اہم ہے۔
 امریکہ میں سنہری دور چل رہا ہے

اندرونِ ملک صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنی سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی انتظامیہ نے امریکہ کو شدید مسائل میں دھکیلا، مگر اب ہم ایک سنہری دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات
  • ترکیہ کے صدر کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کے لئے چشم کشا ہے، حریت کانفرنس
  • نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کررہے ہیں
  • نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت
  • سات جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا خطاب
  • جنرل اسمبلی اجلاس: پاکستان اور بھارت سمیت سات جنگیں رکوا چکا ہوں ،صدر ٹرمپ
  • وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے